ایشیا (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ڈھاکہ ریجن کا والی بال ٹورنامنٹ ۲۰۲۶ء

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر دارالتبلیغ، بخشی بازار، ڈھاکہ میں مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش کے زیراہتمام ڈھاکہ ریجن کا والی بال ٹورنامنٹ مورخہ ۲۱؍اگست ۲۰۲۶ء کو منعقد ہوا۔ دعا کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ انصار کو چار ٹیموں (پدّا، میگھنا، تیتاس اور جامونا) میں تقسیم کیا گیا جو بنگلہ دیش کے دریاؤں کے نام پر موسوم تھیں۔

فائنل میں پدّا اور میگھنا ٹیمیں پہنچیں جس میں میگھنا ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اختتام پر مکرم فضل الٰہی صاحب صدر مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش اور امیر جماعت ڈھاکہ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے اور دعا کے ساتھ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔

(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مدرسۃالحفظ برکینافاسو کی تقریب تقسیم اسناد حفظ القرآن ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button