افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ سینٹرل ویسٹ ریجن، گھانا کاکیپ کوسٹ کیسل کا مطالعاتی و تفریحی دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۹؍اگست ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ آئندہ ماہ منعقد ہونے والے نیشنل اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی تیاری کے سلسلہ میں سنٹرل ویسٹ ریجن کے علمی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے اطفال کے لیے ابورا، کیپ کوسٹ میں ایک توسیعی تربیتی کیمپ منعقد ہوا۔ اس کا مقصد اطفال کو علمی، روحانی، اخلاقی اور تربیتی لحاظ سے آئندہ مقابلہ جات کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا تھا۔

تربیتی کیمپ کے اختتام پر اطفال و خدام کو کیپ کوسٹ کے تاریخی مقام ’’کیپ کوسٹ کیسل‘‘ کا تعلیمی و تفریحی دورہ بھی کروایا گیا۔ اس پروگرام میں ۵۰؍سے زائد اطفال و خدام نے شرکت کی۔ یہ دورہ شاملین کے لیے معلوماتی اور مفید تجربہ ثابت ہوا۔ الحمدللہ

(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں سالانہ پیس سمپوزیم ۲۰۲۶ء کا کامیاب انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button