سپورٹس بلیٹن
فٹ بال:یوئیفاچیمپئنزلیگ کے راؤنڈآف ۱۶؍کے پہلےlegمیں ترکی کے کلب Galatasarayنے انگلش کلب لیورپول کو ا یک صفر سے ہرایا۔میچ کا واحدگولMario Laminaنے کھیل کے ساتویں منٹ میں کیا۔نیوکاسل اور بارسلونا کامقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابرہوا جبکہ بائرن میونخ نے اطالوی کلب Atalantaکے خلاف ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے کامیابی حاصل کی، جرمن کلب کی جانب سے Michael Oliseنے دوگول کیے۔دیگرمیچز میں Athletico Madrid نے ٹوٹینہیم کے خلاف ۵۔۲؍سےکامیابی حاصل کی،اسی طرح PSGنے بھی چیلسی کودوکے مقابلہ میں پانچ گول سے ہرایا۔ لیورکیوسن اورآرسنل کامقابلہ ایک ایک گول سے برابرہوا، ریال میڈرڈنے مانچسٹرسٹی کو ۳۔صفر سے شکست دی ۔ناروے کے Bodo/Glimtنےپرتگال کےSportingکلب کے خلاف اپنا میچ ۳۔صفر سے جیتا۔
ٹینس:کیلیفورنیامیں ہونے والے انڈین ویلز (Indian Wells) اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینزایونٹ میں اٹلی کے Jannik Sinnerنے کامیابی حاصل کرلی۔فائنل میں انہوں نے روس کے Daniil Medvedevکو ۷۔۶؍ اور ۷۔۶؍کے سکورسے شکست دی۔یہ ٹائیٹل جیتنے کےبعدJannik Sinnerہارڈکورٹ کے تمام ایوینٹس میں فتحیاب ہونے والےدنیاکے تیسرے کھلاڑی بن گئے،قبل ازیں سویٹزرلینڈکے راجرفیڈرراورسربیاکے نوواک جوکووِ چ یہ اعزازحاصل کرچکے ہیں۔
انڈین ویلزاوپن کا ویمنزسنگلزکا ٹائیٹل بیلاروس سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبرایک کھلاڑی Aryna Sabalenkaنے جیت لیا۔فائنل میں انہوں نے قازقستان کی Elena Rybakinaکوپہلا سیٹ ہارنے کےبعدشکست دے دوچارکیا۔
کرکٹ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہونے والی تین ایک روزہ میچزکی سیریز بنگلہ دیش نے ۲۔۱؍سے جیت لی۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو صرف ۱۱۴؍رنزپرآل آؤٹ کرکےمطلوبہ ہدف محض ۱۵؍اوورزمیں دووکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلرناہیدرانا نے ۲۴؍رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں پاکستان نے ۱۲۸؍رنزسے کامیابی حاصل کی۔پاکستان کی طرف سے اپنا دوسراانٹرنیشنل میچ کھیلنے والے نوجوان کھلاڑی معاذصداقت نے ۴۶؍گیندوں پر۷۵؍رنزبنانے کے علاوہ تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔تیسرے اور فیصلہ کن مقابلہ میں بنگلہ دیش نے ۱۱؍رنزسےکامیابی حاصل کی۔میزبان ٹیم نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئےپانچ وکٹوں پر۲۹۰؍رنزبنائے،تنزید حسن نے ۱۰۷؍رنزکی شاندارباری کھیلی۔جواب میں پاکستانی ٹیم کے ابتدائی پانچ بلےبازی جلدی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سلمان علی آغاز نے زبردست سینچری بنائی لیکن اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے۔بنگلہ دیش کے ناہید رانا آٹھ وکٹیں لے کرسیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
فارمولا وَن ریسنگ:۱۵؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ہونے والی چائینیز گراں پری مرسیڈیزکےA.K.Antonelliنےجیت لی۔ شنگھائی میں ہونے والی اس ریس میں اطالوی ڈرائیورنے۴۵۱.۵؍کلومیٹرٹریک کے۵۶؍چکروں کا فاصلہ ایک گھنٹہ ۳۳؍منٹ اور ۱۵؍ سیکنڈز میں پوراکیا۔مرسیڈیزکےبرطانوی ڈرائیور جارج رسل (George Russell)نے دوسری جبکہ فیراری کے لیوس ہیملٹن (Lewis Hamilton)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کی وجہ سےفارمولا ون انتظامیہ نے اپریل میں بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والی گراں پری کومنسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔جس کےبعداِن دو ریسزکارواں سال دوبارہ انعقاد مشکل دکھائی دیتا ہے۔
رگبی:چھ ممالک کے درمیان ہونے والی نیشنز چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء فرانس نے جیت لی جنہوں نے پانچ میں سے چارمیچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ۲۱؍پوائنٹس حاصل کیے۔آئرلینڈکی ٹیم نے بھی چارمیچزجیتے تاہم ان کے مجموعی پوائنٹس۱۹؍رہے۔ گذشتہ ہفتہ ہونے والے آخری راؤنڈکے مقابلوں میں فرانس نے انگلینڈکے خلاف کانٹے دار مقابلہ کے بعد۴۸۔۴۶؍سے کامیابی حاصل کی،آئرلینڈنے سکاٹ لینڈ کو۲۱؍کے مقابلے میں ۴۳؍پوائنٹس سے ہرایا جبکہ ویلز نے اٹلی کو شکست دی۔
(ن م طاہر)



