مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۱۳ تا ۱۹؍اپریل ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۱۴؍اپریل بروز منگل: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل امریکہ کے شہر شکاگو اور سیئٹل سے تعلق رکھنے والے مجلس انصار اللہ کے کچھ ممبران کو حضور انور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…۱۷؍اپریل بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۰؍اپریل ۲۰۲۶ء)

٭…۱۸؍اپریل بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد اسلم صاحب مرحوم (ربوه۔ حال Ash۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل جرمنی سے آئے احمدی طلباء (خدام) کے ایک گروپ کو حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر سات نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۵ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۱۹؍اپریل بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر سے قبل ناروے سے آئے ۹۱ خدام کو حضور انور کے ساتھ ایوان مسرور، اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button