امریکہ (رپورٹس)

نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے زیر انتظام تبلیغی پروگرام کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیشنل مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ کینیڈا کو مورخہ ۲۹؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ایک تبلیغی پروگرام منعقد کرنے کی توفیق ملی جس کا موضوع ’’دین اسلام سے آگاہی حاصل کرنا‘‘ تھا۔ اس پروگرام میں ۱۷؍مہمانوں نے شرکت کی جبکہ ۱۳؍نیشنل مجلس عاملہ کی ممبرات اور ۱۱؍دیگر ممبرات لجنہ اماءاللہ بطور میزبان موجود تھیں۔

اسلامی تعلیمات کا تعارف: پروگرام کے دوران گفتگو کا مرکز اسلام کے متعلق عام سوالات کے جواب تھے جن میں مذہب کے بارے میں پائے جانے والے عمومی تاثرات، اسلام میں تنوع اور اسلام احمدیت کی تعلیمات کا تعارف شامل تھا۔ اس کے ساتھ خواتین کے حقوق اور اسلام میں مساوات کے موضوع پر ایک باہمی گفتگو پر مبنی نشست بھی منعقد ہوئی۔

مہمانوں نے اس پروگرام کو نہایت معلوماتی اور بصیرت افروز قرار دیا۔ بہت سے شرکاء خاص طور پر یہ جان کر متاثر ہوئے کہ حضرت خدیجہؓ نے عملی طور پر کس اہم کردار کا مظاہرہ کیا اور یہ کہ وہ اسلام قبول کرنے والی پہلی شخصیت تھیں۔ اسی طرح آنحضرتﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

خدمت انسانیت کا پیغام: پروگرام کے دوران یہ پیغام بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا کہ اسلام انسانیت کی خدمت پر زور دیتا ہے اور یہ کہ انسان پر اللہ تعالیٰ کے حقوق ادا کرنے کے ساتھ مخلوق کے حقوق ادا کرنا بھی یکساں ذمہ داری ہے۔ اسی اصول کے تحت لجنہ اماء اللہ کینیڈا نے Hill House Hospice کو ۱۰؍ہزار ڈالر کا عطیہ پیش کیا۔

اس پروگرام کا اختتام مسجد بیت الاسلام کے دورہ نیز عیدالفطر کی مناسبت سے خصوصی عشائیہ سے ہوا جس نے باہمی تعلقات مضبوط کرنے اور مزید گفتگو کے مواقع فراہم کیے۔

اللہ تعالیٰ ایسے پروگراموں کے ذریعے اسلام کا حقیقی پیغام دنیا تک پہنچانے اور دلوں کو جوڑنے کی ہمیں مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین(رپورٹ:کشور چودھری۔ نیشنل سیکرٹری اشاعت لجنہ اماء اللہ کینیڈا)

مزید پڑھیں: واقفینِ نَو اور واقفاتِ نَو نائیجیریا کا پانچواں سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button