جلسہ سالانہیورپ (رپورٹس)

معائنہ انتظامات۔ پچاسواں جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۶ء

(عرفان احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی)

معائنہ انتظامات جلسہ سالانہ اور مہمانوں کی آمد

(جلسہ گاہ مینڈِک، جرمنی ۳؍ستمبر ۲۰۲۶ء، نمائندہ الفضل انٹرنیشل) جماعت احمدیہ جرمنی کا پچاسواں جلسہ سالانہ جس کے انتظامات گزشتہ ایک ماہ سے فرانکفرٹ سے ۱۳۰؍کلومیٹر جنوب مغرب میں واقعہ شہر مینڈِک (Mendig) میں کیے جا رہے تھے۔ حسب روایت جلسہ سے ایک روز قبل جمعرات کے روز شام ساڑھے سات بجے مکرم نیشنل امیر صاحب جرمنی نے ممبران بورڈ جلسہ سالانہ کے ہمراہ جلسہ سالانہ کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ حسب معمول جمعرات کے روز ایک طرف انتظامیہ اپنے کام کو بروقت ختم کرنے میں مصروف تھی، دوسری طرف مہمانوں کی جلسہ گاہ آمد کا سلسلہ بھی صبح سے شروع تھا۔ ہر طرف رونق ہی رونق تھی۔

 معائنہ انتظامات کے بعد تقریباً شام ساڑھے آٹھ بجے مین پنڈال میں اجلاس کی کارروائی زیر صدارت مکرم امیر صاحب شروع ہوئی۔ مکرم فتین احمد صاحب مربی سلسلہ نے سورۃ النحل کی آیات ۴۲ تا ۴۵ کی تلاوت کی۔اور ان آیات کا اردووجرمن ترجمہ پیش کیا۔ جس کے بعد مکرم نیشنل امیرصاحب نے اپنی مختصر تقریر میں کارکنان جلسہ سالانہ جنہوں نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران بہت جذبے اور اخلاص کے ساتھ جلسہ گاہ کو تیار کرنے میں حصہ لیا، کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں حضورِانورایدہ اللہ تعالیٰ کے جلسہ سالانہ یو کے ۲۰۲۶ء پر کارکنان سے خطاب کے مختصر کلپ دکھائے گئے۔ جس میں حضورایدہ اللہ تعالیٰ نے کارکنان سے توقعات کا اظہار کیا ہے کہ مہمانوں کی خدمت کس طور کرنی ہے۔ اس کے بعد دعا ہوئی۔ بعد ازاں عزیزم وقاص پرویز صاحب متعلّم جامعہ احمدیہ نے اذان دی اور مولانا مبارک احمد تنویرصاحب مشنری انچارج نے مغرب و عشاء کی نمازیں پڑھائیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button