چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۲۰)
۱۷۶۔ وفادار عاشق کا ہے یہ نشاں
کہ دلبر کا خط دیکھ کر ناگہاں
عاشِق aashiq: محبت کرنے والا، Fond of lover
دلبرdilbar: محبوب Beloved
یہ چولہ تو ایک مخلص عاشق کا نشان ہے۔ یہ تو اس کے محبوب کا خط ہے۔ جب اس پر نظر پڑتی ہے بے چین ہوجاتا ہے۔
۱۷۷۔ لگاتا ہے آنکھوں سے ہوکر فدا
یہی دیں ہے دلدادگاں کا سدا
دلداد گاں dildaadgaaN: (دلدادہ کی جمع) دل دینے والے, Devotees, lovers
فدا کرنا : To sacrifice, to offer life
محبوب کے اس خط کو وہ صدقے قربان ہوکر آنکھوں سے لگاتا ہے۔ سارے محبت کرنے والوں کا ہمیشہ سےیہی دستور ہے۔
۱۷۸۔ مگرجس کے دل میں محبت نہیں
اُسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں
رغبت raghbat: شدید میلان، خواہش، جھکاؤInclination, interest, Desire
مگر وہ جس کے دل میں محبت نہیں ہوتی۔ اس کا ان باتوں کی طرف جھکاؤ نہیں ہوتا وہ جانتے ہی نہیں کہ محبت کے رموز و آداب کیا ہوتے ہیں۔
۱۷۹۔ اٹھو جلد تر لاؤ فوٹوگراف
ذرا کھینچو تصویر چولے کی صاف!
مگر جس کا دل محبت سے آشنا ہوتا ہے وہ اس کی قدر جانتا ہے اس لیے جلدی سے کیمرہ لاؤ اور چولےکی اچھی سی تصویر کھینچ لو۔
۱۸۰۔ کہ دنیا کو ہرگز نہیں ہے بقا
فنا سب کا انجام ہے جز خدا
بقا baqaa: زندہ رہنا، باقی رہنا، فنا نہ ہوناImmortality permanence, survival, continuance
فنا fanaa: نیستی، موت، ہلاکت، بربادی Destruction, eternal death, mortality
دنیا ہرگز باقی رہنے والی جگہ نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز فانی ہے۔ سب کا انجام فنا ہے۔
۱۸۱۔ سو لو عکس جلدی کہ اب ہے ہراس
مگر اس کی تصویر رہ جائے پاس
عکس ،aks: تصویر، شبیہ Picture
ہراس heraas: ۔ Apprehensions، خوف، خدشہ
ڈر ہے کہ یہ بھی ہاتھ سے نہ نکل جائے اس لیے اس کی تصویر لے لو تاکہ ہمارے پاس چولہ کا عکس تو رہ جائے۔
۱۸۲۔ یہ چولا کہ قدرت کی تحریر ہے
یہی رہنما اور یہی پیر ہے
قدرت qudrat: طاقت، قوت Might, power
یہ چولا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔ یہ سیدھا راستہ دکھاتا ہے۔ یہ راہنما ہے۔
۱۸۳۔ یہ انگد نے خود لکھدیا صاف صاف
کہ ہے وہ کلامِ خدا بےگزاف
بے گزاف be gezaaf, be guzaaf, be gizaaf: جس میں بیہودہ گوئی اور جھوٹ نہ ہو vain speech, Without falsity
انگد نے یہ تسلیم کیا ہے کہ چولہ پر اللہ تعالیٰ کے ہاتھ کی تحریر ہے جو سچ ہے اس میں کوئی شک شبہ نہیں ہے کوئی جھوٹی اور بے معنی بات نہیں ہے۔
۱۸۴۔ وہ لکھا ہے خود پاک کرتار نے
اسی حیّ و قیّوم و غفّار نے
کرتار kartaar: کرنیوالا، پیدا کرنیوالا، خالق The Creator, God
حی و قیوم و غفّار Hayy-o Qayyum-o-Ghaffaar: زندہ جاوید، قائم بالذات، بخشنےوالا
The Living, the Self Subsisting, Sustaining, Forgiving, Merciful (Attributes of God)
چولہ پر خود خدا تعالیٰ نے لکھا ہے جو زندہ جاوید ہے۔ قائم بالذات ہے اور بخشنے والا ہے ۔
۱۸۵۔خدا نے جو لکھا وہ کب ہو خطا
وہی ہے خدا کا کلامِ صفا
خطا khataa: غلطی Mistake,error,fault
جو خدا تعالیٰ نے لکھا ہو وہ غلط نہیں ہو سکتا ۔ وہ تمام ترخدا کا سچا اور پاک کلام ہے
۱۸۶۔یہی راہ ہے جس کو بھولے ہو تم
اٹھو یارو اب مت کرو راہ گُم
تم لوگ سیدھے راستے کو بھول گئے تھے ۔ اب اللہ تعالیٰ نے صراط مستقیم دکھا دیا ہے اس کو نظر انداز کرکے پھر نہ بھٹک جانا۔
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۱۹)




