ربوہ کا موسم( ۲۸؍اگست تا۳؍ستمبر۲۰۲۶ء)
۲۸؍اگست جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت ہوا بند تھی، تاہم کسی حد تک خنکی موجود تھی۔ دن بھر دھوپ نکلی رہی اور گرمی بھی بڑھ گئی تھی۔ہفتہ کو صبح فجر کے وقت ہوا بند تھی تاہم کچھ خنکی موجود تھی۔ دن بھر یہ ہوا کبھی چلتی اور کبھی بند ہوجاتی رہی، اسی طرح دن بیت گیا۔ اتوار کا دن گرم تھا، دھوپ خوب چمک رہی تھی اور سورج آگ برسا رہا تھا۔ شام کو کسی حد تک ہوا چلنے سے موسم بہتر ہوا۔ سوموار کو فجر کے وقت ہلکی ہوا جاری تھی، صبح اور دوپہر کے وقت درمیانی رفتار سے ہوا چلتی رہی۔منگل کو صبح سے ہی ہوا بند تھی اور تمام دن حبس فضا میں چھایا رہا جس کی وجہ سے گرمی میں بھی اضافہ ہوگیا۔ بدھ کو ہلکی ہوا چلتی رہی تاہم اس کا بھی موسم کو بہتر کرنے میں کوئی کردار نظر نہیں آیا۔ جمعرات کو صبح کچھ ہوا چلتی محسوس ہوئی لیکن دوپہر کا وقت آتے آتے وہ بھی رُک گئی اور رات گئے تک حبس رہا جس کی وجہ سے گرمی میں کافی اضافہ ہوگیا۔ یہ ہفتہ بھی بغیر بارشوں کے گزر گیا۔ ایک ماہ ہونے کو ہے بارش کا نام و نشان نظر نہیں آتا۔اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۳۷؍ اور کم سے کم ۲۶؍ درجے سینٹی گریڈ رہا۔ (ابو سدید)




