اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواست دعا 

٭…عتیق احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ میرے داماد عزیزم عظیم احمد ابن نعیم احمد صاحب اور بیٹی عزیزہ انیقہ عظیم اور بھانجا کلیم احمد ابن نعیم احمد صاحب گزشتہ پندرہ دنوں سے بوجہ کورونا جماعت Selayang ملائیشیاء میں بیمار ہیں۔ کمزوری بہت ہے۔ بیٹی کو سانس کی تکلیف ہے۔ بات کرنے میں شدید کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔ ان کی سات سال کی بیٹی بھی ہمراہ ہے جو اللہ کے فضل سے محفوظ ہے۔ احبابِ جماعت سے ان کی کامل شفایابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

٭…نوید احمد قمر صاحب ریجنل مبلغ روکوپر، سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ ذکیہ مجید صاحبہ اہلیہ مکرم عبد المجید صاحب آف دارالبرکات ربوہ کافی عرصہ سے شوگر اور بلڈ پریشر کے سبب بیمار ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے گردے کمزور ہو گئے اور اسی سبب بلڈ کلاٹنگ بھی ہوئی جس نے سارے جسم کو متاثر کیا۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور احباب جماعت کی خاص دعاؤں سے ڈائلائسز کے سبب صحت میں سدھار پیدا ہونا شروع ہوا ہے اور والدہ صاحبہ نے مختصر بات چیت اور حرکت کرنی شروع کردی ہے اور کلاٹ بھی ختم ہو گیا ہے۔ لیکن گردوں کے متاثر ہونے کی وجہ سے چند مزید پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ طاہر ہارٹ انسٹیوٹ میں ہی ڈائلائسز جاری ہیں۔

 احبابِ جماعت سے نہایت دردمندانہ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالی اپنی جناب سے والدہ محترمہ کو معجزانہ شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ ہر قسم کی بیماری دور فرماتے ہوئے عمرِ دراز عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button