متفرق شعراء

احمدیت تو ہے لاریب حقیقی اسلام

(امۃ الباری ناصر)

آج نازاں ہے بہت مسجد بیت الاکرام
اس پہ اللہ کے کرم سے یہ ہؤا ہے انعام

اس کے مینار سے آواز اذاں گونجے گی
شش جہت جائے گا توحید کا زندہ پیغام

دید آقا کی ہوئی خوشیوں سے سب رقصاں ہیں
رکھ دیے دیدہ و دل آپ کے تحت اقدام

شاد ہیں بچیاں اور لجنہ کی ساری ارکان
خوش ہیں اطفال بھی انصار بھی سارے خدام

ہم نے دیکھے ہیں خود آنکھوں سے صداقت کے نشاں
ہو رہے ہیں یہ بڑی شان سے پورے الہام

عافیت اب ہے مسیحا کے عَلَم کے نیچے
اس کے سائے میں پنہ پائیں گی ساری اقوام

سب کناروں سے زمیں کے یہ صدا آتی ہے
احمدیت تو ہے لاریب حقیقی اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button