حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ۲۴ تا ۳۰؍جولائی ۲۰۲۳ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۸؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج جلسہ گاہ، حدیقۃ المہدی، آلٹن ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں جلسہ سالانہ کے کارکنان اور مہمانوں کو زرّیں نصائح سے نوازا۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
٭… حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب ۵۷ویں جلسہ سالانہ برطانیہ کی تقریب پرچم کشائی میں لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد حضور انور جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس کے لیے جلسہ گاہ تشریف لے گئے۔ حضور انور نے اپنے افتتاحی خطاب میں تقویٰ کی بابت نصائح فرمائیں۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
٭…۲۹؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج جلسہ سالانہ کے دوسرے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب مستورات کے اجلاس سے خطاب فرمایا۔ حضور انور نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں صحابیاتؓ کی سیرت سے بعض ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔ دعا کے بعد لجنہ و ناصرات نے اجتماعی طور پر عربی، اردو، انگریزی، پنجابی، سپینش، بنگلہ، افریقی و دیگر زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
٭… حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کےاجلاس سے خطاب فرمایا۔ حضور انور نے جماعتِ احمدیہ عالمگیر پر بارش کی طرح نازل ہونے والے افضالِ الٰہیہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
٭…۳۰؍جولائی بروز اتوار: آج جلسہ سالانہ برطانیہ کے ایک اہم انٹرنیشنل پروگرام ’عالمی بیعت‘ کا انعقاد ہوا جس کے لیے حضور انور ایک بج کر تین منٹ پر مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ امسال ۱۱۴؍ممالک سے تقریباً ۴۳۰؍قوموں کے دو لاکھ ۱۷؍ ہزار۱۶۸؍ افراد احمدیت میں داخل ہوئے۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
٭…حضور انور نے آج سوا چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ سے معرکہ آرا اختتامی خطاب فرمایا جس میں حضور پُرنور نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں غرباء، محتاجوں اور مسکینوں کے حقوق بیان فرمائے۔ دعا کے بعد حضور انور نے جلسے حاضری بتاتے ہوئے فرمایا کہ امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے۱۱۸؍ممالک سے کُل ۴۱؍ہزار ۶۵۴؍احباب جماعت نے شرکت کی جبکہ ۶۵؍ملک بذریعہ لائیو سٹریمنگ شامل ہوئے۔ یہ حاضری ۲۰۱۹ء کے ریکارڈ حاضری والے جلسے سے تقریباً دو ہزار زائد ہے۔ اس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود مختلف گروپس نے اپنے آقا کے حضور ترانے پیش کیے۔ یوں جلسہ سالانہ برطانیہ بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔ (تفصیلی رپورٹ الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۴؍اگست ۲۰۲۳ء میں ملاحظہ فرمائیں)
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا