یادکرنےکی باتیں
شرائط بیعت یاد کریں
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ قادیان 2025ء کے اختتامی خطاب میں شرائط بیعت پر توجہ کرنے کی تحریک فرمائی
تیسری شرطِ بیعت
سوم یہ کہ بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتا رہے گا اور حتّی الوسع نماز تہجد کے پڑھنے اور اپنے نبی کریمﷺ پر درُود بھیجنے اور ہر روز اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور استغفار کرنے میں مداومت اختیارکرے گا اور دلی محبت سے خدا تعالیٰ کے احسانوں کو یادکر کے اُس کی حمد اور تعریف کو اپنا ہرروزہ وِرد بنائے گا۔(اشتہار تکمیل تبلیغ12؍جنوری 1889ء)
روز مرّہ دعائیں
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلَی دِیْنِکَ۔
(سنن الترمذی ابواب القدر باب ما جاء ان القلوب بین اصبعی الرحمن حدیث 2140)
ترجمہ: اے دلوں کے پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔
اربعین اطفال
(چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر10:
اعْتَكِفْ وَصُمْ
ترجمہ: اعتکاف میں بیٹھ اور ساتھ ہی روزہ بھی رکھ
عربی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
جَآءَکَ الْفَتْحُ۔ثُمَّ جَآءَکَ الْفَتْحُ
ترجمہ: تیرے پاس فتح آئی پھر تیرے پاس فتح آئی۔
(تذکرہ صفحہ 444۔ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 28
كَمْ شَارِبٍ بِالرَّشْفِ دَنًّا طَافِحًا
فَجَعَلْتَهٗ فِي الدِّيْنِ كَالنَّشْوَانٖ
ترجمہ: بہت سے تھے جو لبالب خم لنڈھاتے تھے
سو تو نے اُن کو دین میں متوالے بنا دیا۔