ارشادِ نبوی

سورۃ جمعہ کی تفسیر

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپؐ پر سورة جمعہ نازل کی گئی۔ وَ اٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ کے متعلق حضرت ابوہریرہؓ کہتے تھے میں نے پوچھا: یا رسول اللہؐ! یہ کون ہیں؟تو آپؐ نے اس کا ان کو جواب نہیں دیا۔ پھر انہوں نے تین بار پوچھا اور اس وقت ہم میں سلمان فارسیؓ تھے۔ رسول اللہﷺ نے اپنا ہاتھ سلمانؓ پر رکھا اور فرمایا: اگر ایمان ثریا کے پاس بھی ہو تو ان میں سے کچھ مرد یا فرمایا ایک مرد اُس تک پہنچ جائیں گے۔

(صحیح البخاری كتاب التفسیر باب قَوْلُهُ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ حدیث نمبر ۴۸۹۷)

مزید پڑھیں: امام کی اطاعت اور بیعت

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button