انٹرنیشنل رشتہ ناطہ میٹ اینڈ گریٹ — جلسہ سالانہ یو ایس اے 2026ء
انٹرنیشنل رشتہ ناطہ ان شاء اللہ برموقع جلسہ سالانہ یو ایس اے 2026 انٹرنیشنل میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کر رہا ہے، جو 3 تا 5 جولائی کورچمنڈ، ورجینیامیں منعقد ہورہا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے انٹرنیشنل رشتہ ناطہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی راہنمائی کے ماتحت دنیا بھر کے جلسہ ہائے سالانہ کے مواقع پر میٹ اینڈ گریٹ کا انعقاد کرتا رہا ہے۔ ان تقاریب کا مقصد شادی کے خواہش مند ممکنہ جوڑوں کے مابین کے لیے ایک نہایت مہذب، باوقار، نجی ماحول میں باہمی تعارف کا موقع فراہم کرنا ہے۔
رجسٹریشن (اندراج کروائیں)
جو افراد اس فورم میں شرکت کے خواہش مند ہیں، انہیں سب سے پہلے رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ رجسٹریشن کے بعد، شعبہ رشتہ ناطہ آپ سے رابطہ کرے گا تاکہ ممکنہ صورت میں ایک نجی ملاقات کا اہتمام کیا جا سکے۔ یہ ملاقاتیں جلسہ سالانہ یوایس اے کے تینوں دنوں میں پہلے سے طے شدہ مقررہ أوقات پر منعقد ہوں گی۔
کیا آپ صرف بات چیت کرنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ صرف شعبہ رشتہ ناطہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہے ہیں یا اگر آپ رشتہ ناطہ کے کارکنان سے ملنا چاہتے ہیں تو جلسہ کے دوران کسی بھی وقت انٹرنیشنل رشتہ ناطہ بوتھ پر تشریف لائیں۔ انٹرنیشنل ر شتہ ناطہ کے ممبران آپ کے ساتھ گفتگو کریں گے اور ممکنہ تجاویز پر غور کریں گے۔
اہم نوٹ
اگرچہ آپ پہلے سے انٹرنیشنل رشتہ ناطہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، پھر بھی آپ کو اس میٹ اینڈ گریٹ کے لیے علیحدہ طور پر رجسٹر کروانا ہوگا۔ اس تقریب کے لیے جمع کردہ کوائف تقریب کے بعد حسب گذارش حذف کیا جاسکتے ہے۔ تمام ملاقاتیں پہلے سے طے شدہ ہوں گی اور تقریب کے دوران رشتہ ناطہ کی نشست گاہ میں موجود نجی کمروں میں منعقد کی جائیں گی۔
ہم کینیڈا میں بھی آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں
انٹرنیشنل رشتہ ناطہ کی ٹیم جلسہ سالانہ کینیڈا میں بھی موجود ہوگی، جو مورخہ 10 تا 12 جولائی کو منعقد ہو رہا ہے۔ اگر آپ جلسہ سالانہ یو ایس اے میں ہم سے نہ مل سکیں، یا محض ایک اور موقع چاہتے ہوں، تو آپ وہاں بھی ہم سے ملاقات کے لیے تشریف لا سکتے ہیں۔ یہ موقع تجاویز پر غور کرنے یا موجودہ کوائف کو اپ ڈیٹ (تجدید) کروانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میٹ اینڈ گریٹ سوالنامہ (عمومی سوالات)
میٹ اینڈ گریٹ کیا ہے اور یہ کیوں منعقد کیا جا رہا ہے؟
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی زیر ہدایت، یہ تقریب درخواست دہندگان اور ان کے اہلِ خانہ کے درمیان نجی ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، تاکہ وہ موزوں رشتہ تلاش کرنے میں مدد حاصل کر سکیں۔
میٹ اینڈ گریٹ کس طرح کام کرتا ہے؟
دلچسپی رکھنے والے افراد کو آن لائن رجسٹریشن کروانی ہوگی۔ انٹرنیشنل رشتہ ناطہ کی ٹیم درخواستوں کا جائزہ لے گی اور رجسٹرڈ افراد کو ان کی ترجیحات اور معیار کی بنیاد پر مدعو کرے گی۔ اگر آپکے کوائف انٹرنیشنل رشتہ ناطہ میں پہلے سے موجود ہیں،پھر بھی اس مخصوص تقریب میں شرکت کے لیے اپنے کوائف کا دوبارہ اندراج کرنا ہوگا۔
اس تقریب کا کیامقصد ہے؟
اس تقریب کا مقصد یہ ہے کہ ہر رجسٹرڈ فرد کو ایک موزوں رشتہ تجویز کیا جائے اور ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔ اگرچہ ہم ہر فرد کے لیے ملاقات کی پوری کوشش کرتے ہیں، تاہم موزوں رشتے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ بہرحال، یہ ٹیم سے ملنے اورموزوں رشتہ تلاش کرنے کے لیے مزید رہنمائی حاصل کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔
کیا شرکت کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے؟
جی ہاں، ملاقاتوں کی مناسب منصوبہ بندی اور شیڈولنگ کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے۔ تاہم اگر آپ محض ٹیم سے غیر رسمی طور پر بات کرنا چاہتے ہیں تو پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں،جلسہ کے دوران انٹرنیشنل رشتہ ناطہ کے بوتھ پر تشریف لائیں۔
کیا میں اس صورت میں بھی رجسٹر کر سکتا/سکتی ہوں اگر میں جماعت کے کسی اور رشتہ ناطہ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ نہیں ہوں؟
جی ہاں، آپ صرف اس تقریب کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔
کیا مجھے ملاقات کی ضمانت دی جاتی ہے؟
اگرچہ ملاقاتوں کے اہتمام کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے، تاہم رشتے باہمی ہم آہنگی پر مبنی ہوتے ہیں۔ اگر اس تقریب میں کوئی موزوں رشتہ دستیاب نہ ہو، تو ان شاء اللہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر دیگر مواقع فراہم کیے جائیں گے، بشمول اگلے ہفتے جلسہ سالانہ کینیڈا کے۔
کیا میں ایک سے زائد ملاقاتیں کر سکتا ہوں؟
ایک وقت میں صرف ایک ہی رشتہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوسری ملاقات کا اہتمام صرف اس صورت میں کیا جا سکتا ہے جب پہلی ملاقات آگے نہ بڑھے اور دونوں خاندان مطلع اور متفق ہوں۔ ہر تجویز شدہ رشتہ کو سنجیدگی سے لیا جائے، اور حتمی فیصلہ کرنے سے قبل دعا اور غور و فکر کے لیے وقت دیا جائے۔
کیا غیر ریجسٹرڈ افراد تقریب کا مشاہدہ کر سکتے ہیں؟
نہیں۔ ان ملاقاتوں کی نجی نوعیت کے پیشِ نظر، صرف رجسٹرڈ درخواست دہندگان اور ضروری ہمراہ اہلِ خانہ ہی ملاقات کی جگہ داخل ہو سکتے ہیں۔
کیا کوئی خاندان کسی امیدوار کی جانب سے شرکت کر سکتا ہے؟
جی ہاں۔ اگر امیدوار خود شرکت کرنے سے قاصر ہو تو والدین یا سر پرست اس کی جانب سے شرکت کر سکتا ہے۔ تاہم ملاقات طے کرنے سے پہلے دوسرے فریق سے یہ پوچھا جائے گا کہ کیا وہ اس انتظام پر مطمئن ہیں۔
رازداری کو کیسے یقینی بنایا جاتا ہے؟
ہر ملاقات ایک نجی کمرے میں منعقد کی جائے گی۔ تمام شرکاء کے وقار اور رازداری کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
کیا میں والدین کے بغیر شرکت کر سکتا ہوں؟
اگرچہ والدین یا سرپرست کے ہمراہ شرکت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، تاہم اکیلے آنے والے امیدواروں کو تعارف کے دوران رشتہ ناطہ ٹیم کے ایک رکن کی مدد فراہم کی جائے گی۔
کیا شرکت کے لیے تیار ہیں؟ اب آپ کو یہ کرنا چاہیے:
- اپنے خاندان کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کے لیے باہمی گفتگو کریں
- یہاں رجسٹر کریں
- منتظمین کی جانب سے رابطے کا انتظار کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی برکات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل روحانی اقدامات اختیار کریں
- تقریب کی کامیابی کے لیے نوافل ادا کریں
- صدقہ دیں
- حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعا کے لیے خط لکھیں
اور یاد رکھیں۔ اگر آپ محض ٹیم سے ذاتی طور پر ملنا چاہتے ہیں تو جلسہ سالانہ یوایس اے میں انٹرنیشنل رشتہ ناطہ ڈیسک پر تشریف لائیں، یا اگلے ہفتے جلسہ سالانہ کینیڈا میں دوبارہ ہم سے ملاقات کریں۔
(ذیشان احمد کاہلوں۔ انٹرنیشنل رشتہ ناطہ۔ ایڈیشنل وکالت التبشیر)
