ارشادِ نبوی
اسلام کی بنیادی تعلیمات
حضرت ابو سفیان صخر بن حرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ ہرقل نے مجھ سے کہا: وہ (نبی صلی اللہ عليہ وآلہٖ وسلم)تمہیں کن باتوں کا حکم دیتے ہیں؟ تو مَیں نے بتایا کہ وہ ہمیں حکم دیتے ہیں کہ ایک اللہ تعاليٰ کی عبادت کرو، اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، جو تمہارے آباءو اجداد کہا کرتے تھے وہ چھوڑ دو۔ اور وہ ہمیں سچائی، پاک دامنی اور صلہ رحمی کا حکم دیتے ہیں۔
(ریاض الصالحین، کتاب المقدمات، باب برالوالدین و صلۃ الارحام حدیث : ۳۲۷)
مزید پڑھیں: رسول کریمﷺ پر درود بھیجنے کی فضیلت




