یادکرنےکی باتیں
روز مرّہ دعائیں
کھانے کے بعد کی دعا
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي أَطْعَمَنِيْ هٰذَا الطَّعَامَ، وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِّي وَلَا قُوَّةٍ
(سنن ابي داؤدكتاب اللباس باب ما یقول اذا لبس ثوباً جدیدا حدیث: 4023)
ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور بغیر میری طاقت و قوت کے مجھے یہ عنایت فرمایا۔
اربعین اطفال (چالیس آسان حدیثیں)
حدیث نمبر24
الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ
ترجمہ:دنیا آخرت کی کھیتی ہے۔
انگریزی الہام
حضرت مسیح موعودؑ
I am with you
آئی ایم وِد یُو *
ترجمہ: میں تمہارے ساتھ ہوں۔
(تذکرہ صفحہ 56۔ ایڈیشن 2023ء)
قصیدہ مع ترجمہ
شعر نمبر 42
فَلِذَا يُحَبُّ وَ يَسْتَحِقُّ جَمَالُھٗ
شَغَفًا بِہٖ مِنْ زُمْرَةِ الْأَخْدَانٖ
ترجمہ: سواِسی لیے تو آپؐ سے محبت کی جاتی ہے اور آپؐ کا ہی جمال اِس لائق ہے کہ دوستوں کے گروہ میں سے صرف آپؐ ہی سے بے پناہ محبت کی جائے۔