افریقہ (رپورٹس)

کوتونو، بینن میں بک سٹال کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ رمضان کے بابرکت موقع پر بینن کے شہر کوتونو میں ’اسلامک یونین بینن‘ نے مورخہ ۱۴تا ۲۱؍فروری ۲۰۲۶ء ایک ہفت روزہ میلہ کا انعقاد کیا جس میں تمام مسلمانوں کو اس میں اپنے سٹال لگانے کی دعوت دی۔ اس پر جماعت احمدیہ کو بھی ایک بک سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

بک سٹال میں مسلسل ایم ٹی اے کی نشریات جاری رہیں، جماعت احمدیہ کے تعارفی اور’محبت سب کے ليے نفرت کسی سے نہیں‘ جیسے پیغامات پر مشتمل بینرز لگائے گئے۔ اس سٹال پر قرآن کریم کے تراجم کی علیحدہ سے نمائش کی گئی جو خاص طور پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ اس کے علاوہ تمام فرنچ اور عربی کتب کو بک سٹال میں آویزاں کیا گیا اور رمضان کے کیلنڈر اور مفت لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ زائرین کو جماعت احمدیہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سٹال کے دوران ۴۰؍ہزار فرانک سیفا سے زائد لٹریچر فروخت کرنے کی توفیق ملی۔ اس بک سٹال کا ۴؍ہزار سے زائد افراد نے دورہ کیا اور ۲؍ہزار سے زائد لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:مرزا فرحان بیگ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہالینڈ کی ماہ مارچ میں تبلیغی سرگرمیاں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button